(روزنامہ جرأت)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے ان سے متعلق ایک بڑا انکشاف کر دیا۔
ایمان فاطمہ نے اپنے بھائی عون شیخ کے حالیہ وی لاگ میں یہ انکشاف کیا کہ انہیں اپنی سالگرہ کے موقع پر سابق شوہر کی جانب سے ہتک عزت اور بیٹے کی حوالگی سے متعلق قانونی نوٹس موصول ہوئے۔ویڈیو میں ایمان فاطمہ کو طنزیہ انداز میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’مجھے ادھر سے بھی بہت ’پیارے تحفے‘ ملے جن میں ایک ہتک عزت کا نوٹس اور دوسرا بیٹے کیوان کی کسٹڈی کا نوٹس شامل ہے۔‘‘رجب بٹ نے تاحال مبینہ قانونی نوٹسز کے حوالے سے کوئی تصدیق یا ردعمل جاری نہیں کیا۔
واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی 2024 میں ہوئی تھی جبکہ ستمبر 2025 میں ان کے ہاں بیٹے کیوان سلطان کی پیدائش ہوئی۔ بعدازاں دونوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے باعث دونوں کی طلاق ہو گئی۔




