shahrukhkhanbodygaurd

شاہ رخ کے ساتھ رہ کر زندگی کیسی تھی؟ سپر اسٹار کے سابق باڈی گارڈ کے انکشافات

(روزنامہ جرأت)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے سابق باڈی گارڈ یاسین خان نے سپر اسٹار کے ساتھ رہ کر گزرنے والی زندگی سے متعلق حقائق بتائے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران یاسین نے بتایا کہ ‘میری زندگی بالکل اداکار جیسی تھی، میں پرائیویٹ جیٹس میں سفر کرتا، یہاں تک کہ میرے پاس 8 پاسپورٹس تھے جن پر مکمل اسٹیمپ لگے تھے’۔یاسین خان نے بتایا کہ ‘میں دنیا کا کونا کونا گھوما، فائیو اسٹار ہوٹلز میں رہتا تھا، جب میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام شروع کیا تب میں نے زندگی میں پہلی بار جہاز دیکھا تھا’۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین نے 2001 سے 2011 تک شاہ رخ اور ان کے خاندان کے ساتھ کام کیا، انہوں نے نا صرف سپر اسٹار کی زندگی کے پیمانے کو دیکھا بلکہ ان کے ذاتی پہلو کو بھی قریب سے دیکھا، خاص طور پر ایک والد کے طور پر۔شاہ رخ کے اپنے بچوں کے ساتھ تعلقات پر یاسین نے بتایا کہ ‘اداکار بچوں کی زندگی کو انتہائی باریکی سے دیکھتے ہیں، ان کے اسکول کا کوئی پروگرام نہیں چھوڑتے اور ان کی زندگیوں میں کیا ہورہا ہے، اس کی مکمل خبر رکھتے ہیں’۔
یاسین نے انکشاف کیا کہ ‘ایک مرتبہ امریکا میں شوٹنگ ہورہی تھی کہ میں نے دیکھا شاہ رخ بچوں کے امتحانات کے لیے پہلے خود پڑھ رہے ہیں اور پھر بچوں کو آن لائن پڑھا رہے ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں