(روزنامہ جرأت)پاکستان کے سینئر اداکار جان ریمبو نے اپنے بیٹے احسن خان کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دے دیا۔اداکار جان ریمبو، جن کا اصل نام افضل خان ہے، اپنی اہلیہ صاحبہ افضل کے ہمراہ بیٹے کی لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے گریجویشن کی تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیٹے کی کامیابی پر جذباتی اور بے حد خوش دکھائی دیے۔جان ریمبو نے کہا کہ آج وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین باپ محسوس کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کے دوران انہیں کئی ایوارڈز ملے لیکن بیٹے کا لمز سے گریجویٹ ہونا ان کی زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔




