(روزنامہ جرأت)پاکستانی اداکار محب مرزا نے اہلیہ اداکارہ صنم سعید کی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے.محب کی جانب سے انسٹاگرام پر صنم کی کچھ تصاویر شیئر کی گئیں جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘آپ ایک غیر معمولی انسان ہیں اور آپ کو زندگی اتنے خوبصورت انداز میں گزرتا دیکھ کر میں اس قدر مطمئن ہوجاتا ہوں کہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا’۔اداکار نے اپنی اہلیہ کے لیے لکھا ‘مجھے آپ پر بے حد فخر ہے، 79 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر چلنا اور وہ بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے، فلم میں جنوبی ایشیائی خواتین کو عزت دینے، اور لیجنڈری میڈم شمیم آرا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے’۔ساتھ ہی محب کی جانب سے صنم کے لیے دعائیہ الفاظ بھی کہ گئے اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ فلمی دنیا کے معروف فیسٹیول کانز فلم فیسٹیول میں صنم سعید اور پاکستانی ڈیزائنر حسین رہر نے ڈیبیو کیا ہے۔
یاد رہے 2018 میں پاکستانی کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ تھیں۔




