huma saleem

ماڈل ہما سلیم کا مشہور کرکٹر پر ہراساں کرنے کا سنگین الزام

(روزنامہ جرأت)پاکستانی ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم کرکٹر کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور جلد ہی قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔معروف ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لگائی اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے مذکورہ شخص سے رابطے میں نہیں ہیں، تاہم اس کے باوجود انہیں اور ان کے قریبی افراد کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ماڈل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور وہ مناسب وقت پر اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ اس معاملے کی مزید تفصیلات اور شواہد سامنے لائیں گی۔
واضح رہے کہ ہما سلیم نے اپنی پوسٹ میں متعلقہ کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے اور تاحال ان الزامات کے حوالے سے کسی کرکٹر یا ان کے نمائندے کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں