nadia khan faisal rao

نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ نے ویٹ لاس جرنی اور ڈائٹ روٹین شئیر کر دی

(روزنامہ جرأت)معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ نے نمایاں طور پر وزن کم کر کے اپنی شخصیت میں بڑی تبدیلی لائی ہے جس کے بعد ان کا نیا روپ سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
سابق ایئر فورس افسر فیصل راؤ حال ہی میں نادیہ خان کے ہمراہ پروگرام کیا ڈرامہ ہے کے سیٹ پر نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی ویٹ لاس جرنی اور ڈائٹ روٹین کے بارے میں بھی بتایا۔
فیصل راؤ کے مطابق انہوں نے اپنی کھانے پینے کی عادات میں نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے ون میل اے ڈے روٹین اپنائی جس میں دن بھر میں صرف ایک وقت کھانا کھایا جاتا ہے۔وزن میں نمایاں کمی کے بعد اب وہ اپنی نئی جسمانی ساخت کو برقرار رکھنے پر توجہ دے رہے ہیں اور اس کیلئے نظم و ضبط کے ساتھ اپنی روٹین جاری رکھے ہوئے ہیں۔فیصل راؤ کی نمایاں تبدیلی سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مختلف ردعمل دیکھنے کو ملے۔ بعض صارفین نے ان کی وزن کم کرنے کی کوشش کو سراہا جبکہ کچھ نے ان کے نئے روپ کا موازنہ بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر سے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں