bannu girl dead in firing

بنوں: خاندانی دشمنی پر فائرنگ سے 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق

(روزنامہ جرأت)بنوں میں خاندانی دشمنی پر ملزمان نے ایک بچے اور لڑکی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنوں کے علاقے خنی کلہ میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے 2 کم عمر جانیں ضائع ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ بظاہرخاندانی دشمنی پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے 7 سالہ بچہ اور 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں