firing incident lahore

لاہور: داماد نے 4 سسرالیوں کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی

لاہور:(روزنامہ جرأت) داماد نے 4 سسرالیوں کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں یپش آیا جہاں ملزم نے سسرال جاکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔فائرنگ سے ملزم کی بیوی سمیہ ، سسر علی، اور سالہ ذیشان جاں بحق ہو گئے.پولیس کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد خودکوگولی مارکر خودکشی کرلی۔ملزم عمران شوکت علی بھی موقع پر دم توڑ گیا.ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر انویسٹی گیشن موقع پر پہنچ گئے.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن ٹیمیں موقع پر موجودہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں