tabishhashmi

تابش ہاشمی کا بھارت سے شکست پر قومی ٹیم کو ٹرول کرنے کا دلچسپ انداز وائرل

(روزنامہ جرأت)پاکستان کے معروف میزبان وکامیڈین تابش ہاشمی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی ٹیم کو انوکھے انداز میں ٹرول کیا۔ نجی ٹی وی کے میزبان تابش ہاشمی نے اپنے پروگرام میں گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر قومی کھلاڑیوں پر دلچسپ انداز میں تنقید کے نشتر چلائے جب کہ بھارتی ٹیم اور کرکٹ بورڈ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں تابش ہاشمی کہتے ہیں ’خبر وہ ہوتی ہے جو انَ ہونی ہو جو ہربار ہوتی ہے وہ خبر نہیں کہلاتی اور آج بھی ایسا ہی ایک دن تھا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ کل پروگرام میں محمد عامر، راشد لطیف اور احمد شہزاد جو کہہ رہے تھے کہ یہ ہوگا اور وہی ہوا کہ امریکا نے نمیبیا کو شکست دی۔
مزید کہا کہ دوسری خبروں میں بھارت نے بھی پاکستان کو شکست دی لیکن اس پر ہمارا جوش وخروش دیدنی ہے، جس پر وہاں موجود لوگوں نے بھرپور تالیاں بجائیں۔پروگرام کے میزبان نے بھارتی کرکٹ ٹیم اور بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو لوگ رہا ہوگا کہ ہمیں شکست کا کوئی غم ہے لیکن یہ آپ کی بھول ہے، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے، کچھ نہیں ہوا ہمیں۔ تابش ہاشمی نے پروگرام کے دوران شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور شاداب کی ناقص کارکردگی پر بھی تالیاں بجوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں