(روزنامہ جرأت)پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ ابتدا میں انہیں ایکٹنگ کرنے سے روکتی تھیں۔
حال ہی میں ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو میں اپنی شوبز کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔اداکار نے انکشاف کیا کہ اہلیہ ثمینہ میرے ایکٹنگ کیرئیرکو لے کر کچھ خوش نہیں تھیں اور مجھے اس سے روکتی تھیں، وہ مجھے کبھی کاروبار تو کبھی کوئی دوسرا کام کرنے پر زور دیتی تھیں۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ ثمینہ مجھے اداکاراؤں کا ہاتھ پکڑنے سے منع کرتی تھیں اور سیٹ پر میرے ساتھ ہوتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بہت اچھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، اداکاراؤں اور مرینا خان سمیت دیگر ڈائریکٹر سے ملاقات کے بعد ثمینہ کے خیالات تبدیل ہوگئے اور اسے معلوم ہوگیا کہ جیسا لگتا ہے ویسا نہیں ہے، انڈسٹری میں بہت اچھے لوگ کام کرتے ہیں۔




