(روزنامہ جرأت)اداکارہ نمرہ خان ایک مرتبہ پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔نمرہ خان نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر کے ذریعے اپنی شادی کی خبر شیئر کی جس کے بعد انہیں ساتھی اداکاروں سمیت چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں نمرہ کے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا گیا۔کیپشن میں نمرہ نے لکھا کہ یہ کہانی اللّٰہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللّٰہ کی برکت سے ہوئی ہے۔ایک اور پوسٹ میں نمرہ نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں بتایا کہ ان کی شادی ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ اپنے انسٹاگرام کے بائیو پر انہوں نے ‘الحمداللہ میریڈ’ لکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ختم ہو گیا تھا۔




