(روزنامہ جرأت)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور کی ایک پرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پہلا آڈیشن دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔اس ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا کیونکہ موجودہ پراعتماد اور کامیاب دانش تیمور کے مقابلے میں ان کا ابتدائی انداز بالکل مختلف نظر آتا ہے۔
دانش تیمور آج پاکستان کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں کے ذریعے اپنی مضبوط شناخت قائم کی۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ خوبصورت تعلق بھی مداحوں میں خاصا مقبول ہے۔
رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو ان کے پہلے آڈیشن کی ہے، جہاں انہیں کامیابی نہ مل سکی تھی، تاہم بعد ازاں مستقل مزاجی، محنت اور لگن نے انہیں انڈسٹری کا نمایاں ستارہ بنا دیا۔ ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کے سفر کو متاثرکن قرار دے رہے ہیں۔




