مفتی قوی نے بڑا انکشاف کر دیا

(روزنامہ جرأت)متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں خود کو ٹھرکی قرار دیتے ہوئے حیران کن بیان دے دیا ہے۔اپنے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان فریحہ فرخ نے مفتی عبدالقوی سے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو ٹھرکی یا ’فلرٹ‘ سمجھتے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا، ’’جی، میں ٹھرکی ہوں، ہزار بار مانتا ہوں کہ میں ٹھرکی ہوں۔مفتی عبدالقوی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھلے دل اور کھلے ذہن کے انسان ہیں، لوگوں کی شخصیت کا مشاہدہ کرنا ان کی عادت ہے اور وہ اسی کو ’ٹھرک‘ قرار دیتے ہیں۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض افراد نے فریحہ فرخ کو ایسے مہمان کو پوڈکاسٹ میں مدعو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ چلو انہوں نے اپنے بارے میں کھل کر اعتراف تو کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں