sangeeta

نعیمہ بٹ کے بہت نخرے ہیں اور میں نخرے برداشت کرنے والی ڈائریکٹر نہیں، سنگیتا

(روزنامہ جرأت)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ڈائریکٹر سنگیتا نے اداکارہ نعیمہ بٹ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں سنگیتا نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ماضی کے قصوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔سینئر اداکارہ نے اپنی فلم ‘مکھو’ کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس دوران انہوں نے اداکارہ نعیمہ بٹ کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا۔سنگیتا نے کہا کہ فلم میں نعیمہ بٹ کو شروع میں کاسٹ کیا تھا لیکن میں نخرے برداشت کرنے والی ڈائریکٹر نہیں ہوں، وہ مجھے کہتی تھیں آپ اس کو ہیرو لے لیجئے، فلاں کام کرلیجئے فلاں کی کاسٹ کرلیجئے تو پھر میں نے کہا بی بی معاف کردیجئے اور مجھے میری ایڈوانس رقم واپس کردیجئے پھر نعیمہ بٹ نے میرا ایڈوانس واپس کردیا۔
سنگیتا نے نعیمہ بٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تم ابھی نئی آئی ہو اور مجھے انڈسٹری میں 50 سال ہوگئے ہیں، وہ مجھے مشورہ دے گی یہ تو نہیں ہوسکتا ہے، ڈراموں میں کام کررہی ہے اچھی بات ہے لیکن فلم میں بہت اچھا رول تھا، ان کے نخروں کی وجہ سے میں نے منع کردیا، ہم نے اپنے دور میں نخرے نہیں کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں