bajaur firing

باجوڑ میں گھر پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ سے بیٹی جاں بحق، باپ بیٹا زخمی

باجوڑ: (روزنامہ جرأت)تحصیل سلارزئی کے علاقے ملکانہ میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق جبکہ اس کے والد اور بھائی شدید زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر امین الرحمان عرف اینزر پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر ان کی بیٹی جاں بحق جبکہ امین الرحمان اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی سلارزئی جمال شاہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے.پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں