hina dilpazir

اگر کام میرٹ پر دیا جائے گا تو مجھے بھی موقع ملے گا: اداکارہ حنا دلپذیر

(روزنامہ جرأت)سینئر اداکارہ حنا دلپذیر انڈسٹری میں میرٹ کی بنیاد پر کام نہ ملنے سے نالاں ہیں۔حال ہی میں حنا دلپذیر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کام اور انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔میزبان کی جانب سے سینئر اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو سنجیدہ اسکرپٹ آفر نہیں ہورہے یا آپ کام کرنا نہیں چاہ رہیں؟ اس پر حنا نے کہا کہ مجھے سنجیدہ اور اچھے اسکرپٹ آفر ہی نہیں ہوتے، اس کی وجہ میں ڈھونڈ رہی ہوں لیکن مل نہیں رہی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے لابی سسٹم بہت مضبوط ہے، سب کو اپنی اپنی پسند کے لوگ چاہیے ہیں، ہر چینل کے 6،7 لوگ ہیں جو عیدالفطر کے پروگرام میں سفید اور عیدالاضحیٰ پر کالی شیروانی پہن کر بیٹھ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کوئی اچھا وقت آئے گا اور کام میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا تو شاید مجھے بھی موقع دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں