آرمی چیف کے ساتھ شطرنج کھلینے والی طالبہ سکول میں شطرنج کی ٹیچر بن گئی

کراچی: آرمی چیف کے ساتھ شطرنج کھلینے والی طالبہ سکول میں شطرنج کی ٹیچر بن گئی۔ مئی 2018 میں آرمی چیف نے زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اور بچوں سے گھل مل گئے ۔ آرمی چیف کی سرکاری سکول کے بچوں کے ساتھ شطرنج کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ اس دوران آرمی چیف نے ایک طالبہ ملیحہ کے ساتھ شطرنج بھی کھیلی تھی۔
پیر کو آرمی چیف نے اپنے کراچی کے دورہ میں زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے سکول کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ملیحہ سے بھی ملاقات کی جو کہ اب اسی سکول میں طالبات کو شطرنج سکھاتی ہے۔ملیحہ کا کہنا ہے کہ شطرنج بنیادی طور پر ایک جنگی کھیل ہے،آرمی چیف کے ساتھ شطرنج کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔آرمی چیف کے ساتھ شطرنج کھیل کر میری دلچسپی میں اور اضافہ ہوا اور آرمی چیف نے میرا حوصلہ بڑھایا۔
ملیحہ اب اپنے اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح میں ہی ٹیچنگ کر رہی ہیں۔طالبان کو شطرنج سکھاتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی اپنی تعلیم بھی جاری رکھی ہوئی ہیں۔ملیحہ کا کہنا تھا کہ شطرنج ذہن کا کھیل ہے جو کہ ذہنی صحت کے لیے اہم ہے۔اس سے تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے،ایسے میں جب نجی اسکول بھی اس کھیل پر توجہ نہیں دیتے۔
ایک سرکاری اسکول میں اس کی کلاسیں ہونا منفرد بات ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو عوام میں ایک خاص مقبولیت حاصل ہے۔ایسی مقبولیت جو شائد کسی سیاستدان یا کسی بھی اور عہدیدار کو نصیب نہیں ہوتی ۔عوام ہر وقت جاننا چاہتی ہے کہ انکی فوج کے سربراہ اور انکے محافظوں کے سربراہ اعلیٰ کیا کر رہے ہیں اور کیا کرنے جا رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے اٹھائے جانے والے چھوٹے چھوٹے اقدامات کو بھی عوام کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں