جو منصوبہ اللہ آپ کیلئے بناتا ہے وہی بہترین: درِ فشاں سلیم

لاہور: اداکارہ درِفشاں سلیم نے اپنے حالیہ پراجیکٹ پردیس کے بارے میں انسٹا گرام پر ایک جذباتی نوٹ لکھا۔ سیٹ سے شوٹنگ کے دوران کی چند بی ٹی ایس فوٹوز شیئر کرتے ہوئے درِ فشاں نے لکھاـ‘‘ایک تصویر جو ایمن کے پورے کردار کا احاطہ کئے ہوئے ہے ۔‘پردیس’ ایک ایسی چیز ہے جو مجھے اس بات پر یقین دلاتی ہے کہ جو منصوبہ اللہ آپ کیلئے بناتا ہے وہی بہترین ہے ’’۔اداکارہ نے پورے پراجیکٹ کے دوران اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ‘‘ اس ڈرامہ کے اختتام پر مجھے اس سیٹ پر اپنا پہلا دن یاد آرہا ہے کہ میں کتنا گھبرا رہی تھی۔ اداکارہ نے ڈرامے کی ڈائریکٹر مرینہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان پر یقین رکھے ہوئے انہیں بہترین پرفارمنس دینا کا موقع دیا۔انہوں نے لکھا کہ مجھے ہمیشہ وہ سبق یاد رہیں گے جو آپ نے مجھے دانستہ یا نا دانستہ طور پر سکھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں