amir khan and gori

عامر اور گوری کی شادی میں مدعو مہمانوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

(روزنامہ جرأت)بالی وڈ اداکار عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمان اور مینیو کی تفصیلات سامنے آگئی۔عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی اتوار کو ممبئی میں واقع اداکار کی رہائش گاہ میں سادگی سے ہوگی۔
اس حوالے سے اداکار نے میڈیا کو انٹرویو کے دوران 5 جولائی کو خاص دن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 5 تاریخ کو شادی ہورہی ہے، شادی کی ایک چھوٹی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا ہے جس میں دونوں فیملیز کے علاوہ چند دوست شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے مختصر اور نجی تقریب کیلئے مہمانوں کی فہرست اور کھانے کے مینیو کو ذاتی طور پر حتمی شکل دی ہے۔شادی میں دونوں فیملیز اور دوستوں کو ملا کر 100 سے 150 کے قریب لوگ شرکت کریں گے جب کہ عامر خان اور گوری کی جانب سے اپنے پسندیدہ کھانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان نے پرانے دوست اور فلم ساز آشوتوش گوواریکر اور نیز راج کمار سنتوشی کو شادی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپرٹ کو متعارف کرایا تھا اور باضابطہ طور پر ان کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے 1986 میں شادی کی جو 2022 میں ختم ہوگئی جب کہ دوسری بیوی کرن راؤ سے 2005 میں شادی ہوئی اور 2021 میں علیحدگی پر ختم ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں