michael jakson,s son

مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران

(روزنامہ جرأت)آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے بڑے بیٹے پرنس جیکسن نے کئی ماہ بعد پہلی بار عوامی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم ’مائیکل‘ پر بھی خاموشی توڑ دی۔29 اگست کو لاس ویگاس کے منڈالے بے ریزورٹ اینڈ کیسینو میں مائیکل جیکسن کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب ’مائیکل جیکسن وَن‘ شو میں ان کے بیٹے نے اچانک شرکت کی۔
یہ پرنس جیکسن کی اپنے والد کی بائیوپک ’مائیکل‘ کی اپریل میں ریلیز کے بعد نمایاں عوامی پیشی تھی۔ وہ والد کی زندگی پر بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔فلم پر بات کرتے ہوئے پرنس جیکسن نے کہا کہ ان کیلئے یہ دیکھنا انتہائی خاص تجربہ رہا کہ فلم نے لوگوں پر کس طرح اثر ڈالا ہے۔ نئی نسل کو اپنے والد کی موسیقی اور ان کے پیغام سے متعارف ہوتے دیکھنا انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ اس کا دنیا پر مثبت اثر پڑے گا۔
واضح رہے کہ مائیکل جیکسن کا 2009 میں انتقال ہوا تھا اور اس وقت پرنس کی عمر صرف 12 سال تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں