nimra khan

مالی طور پر کمزور مردوں سے اپنی بیٹی کی شادی نہ کریں: نمرہ خان کا لڑکیوں کے والدین کو مشورہ

(روزنامہ جرأت)پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبہم پیغامات شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔اب اداکارہ نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس میں انہوں نے مالی طور پر کمزور لڑکوں کو بھکاریوں سے تشبیہ دی اور والدین کو ایسے لڑکوں سے اپنی بیٹیوں کی شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔اداکارہ آج کل تکلیف دہ اور اذیت سے بھرپور رویوں کے حامل مردوں کے خلاف پیغامات شیئر کر رہی ہیں، وہ اس بات پر بھی زور دے رہی ہیں کہ ایک خاتون کے لیے کسی غلط شخص سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ تنہا اور خودمختار زندگی بسر کریں۔انہوں نے لڑکیوں کے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ اپنی بیٹیوں کی شادی کرنے سے پہلے کن باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک پیغام ری شیئر کیا جس میں وہ بیٹیوں کے والدین کو مشورہ دے رہے تھے کہ اپنی بیٹیوں کی شادی بھکاریوں سے نہ کریں، یعنی ایسے مردوں سے نہ کریں جو مالی طور پر دوسروں کے محتاج ہوں۔اداکارہ نے بھی اسی مشورے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے کی مالی حیثیت دیکھنا بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ نمرہ خان اور ان کے شوہر کی جانب سے فی الحال علیحدگی سے متعلق واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں