(روزنامہ جرأت)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی سالگرہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ وہ اور ان کے شوہر امیر گیلانی مبینہ طور پر اپنے پہلے بچے کو اس دنیا میں لا چکے ہیں۔ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی مختلف تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں مگر ایک تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جس میں کیک پر ’کیوٹیسٹ ماما‘ لکھا تھا۔اداکارہ نے بعد میں مذکورہ تصویر ڈیلیٹ کر دی، جس کے بعد مداحوں کی قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ جوڑا والدین بن چکا ہے لیکن فی الحال اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




