(روزنامہ جرأت)پاکستانی ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا شخصیت متھیرا نے مردوں کے جذبات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔متھیرا نے فیصل وحید کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’لڑکوں کی پرورش اس انداز میں ہونی چاہیے کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ ماؤں اور بیویوں کا بھی اس حوالے سے اہم کردار ہے کہ وہ مردوں کو جذباتی طور پر سمجھیں اور اچھا فرد بننے میں مدد دیں۔‘‘
انہوں نے مردوں پر معاشرتی دباؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرد بھی اس معاشرے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم نے مردوں کو ’مشین‘ بنا دیا ہے۔ ہم ان پر مسلسل ذمہ داریوں کا بوجھ ڈال دیتے ہیں۔‘‘متھیرا کے مطابق کام اور دیگر ذمہ داریوں کا دباؤ بہت سے مردوں کو ذہنی اور جذباتی طور پر تھکا دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ اچھے والد، شوہر، بیٹے یا بھائی کا کردار ادا کرنے میں بھی مشکلات محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر لڑکوں کو بچپن سے یہ سکھایا جائے کہ جذبات کا ہونا فطری ہے اور اداسی یا ڈپریشن کا شکار ہونا بھی قابلِ شرم بات نہیں، تو صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔



