zainab faisal boxing

’یہ لڑ کم مار زیادہ کھا رہی ہے‘، یوٹیوبر زینب فیصل کی باکسنگ ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

(روزنامہ جرأت)پاکستان کے مقبول یوٹیوب چینل سسٹرولوجی سے شہرت حاصل کرنے والی زینب فیصل نے اب باکسنگ میں بھی قسمت آزمانا شروع کر دی، ان کے باکسنگ میچ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
زینب فیصل نے ماہا نامی باکسر کے ساتھ رنگ میں مقابلہ کیا جہاں دونوں نے باکسنگ کے جوہر دکھائے۔ مقابلے کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے زینب کی باکسنگ تکنیک اور رنگ میں ان کی کارکردگی پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے زینب کے انداز پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ لڑ نہیں رہی بلکہ بھاگ رہی ہیں‘ جبکہ ایک اور صارف نے ان کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔ایک صارف نے زینب کی حریف ماہا کے جارحانہ انداز کو دیکھتے ہوئے مذاقاً لکھا کہ ’لگتا ہے دوسری لڑکی ان سے ناراض ہے۔‘
زینب فیصل کی باکسنگ کی ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے ان پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں