(روزنامہ جرأت)عالمی شہرت یافتہ گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ نے میرا مشہور گانا ‘نچ پنجابن’ جعلی دستاویزات بنا کر چوری کیا۔حال ہی میں ابرارالحق نے نجی ٹی وی کےپوڈکاسٹ میں شرکت کی ،میزبان نے گلوکار سے ان کا مشہور گانے کے حقوق غیر قانونی طور پر استعمال ہونے کے حوالے سے سوال پوچھا جس پر گلوکار نے کہا کہ میں نے اپنا مشہور گانا’ نچ پنجابن’ بالی وڈ کو نہیں بیچا، جب میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے مجھے دلچسپ جواب دیا۔ابرار الحق نے یہ بھی کہا کہ مجھے بولا گیا کہ آپ کا ایک دوست ہارون ہے آپ اس سے پوچھیں، ہم نے یہ گانا ہارون سے لیا تھا جس پر میں نے انہیں کہا کہ میں نے گانا ہارون کو نہیں دیا یہ میری ملکیت ہے۔ابرار الحق نے انکشاف کیا کہ میرے جعلی دستخط کے ساتھ جعلی دستاویزات بنا کر رکھے ہوئے ہیں، صرف میرے ساتھ نہیں بالی وڈ نے بہت سارے آرٹسٹ کے ساتھ یہ ہی کیا ہوا ہے، انہیں معلوم ہے کہ کیسے بات کو توڑ موڑ کرکے پیش کرنا ہے۔میزبان نے پھر سوال کیا کہ کیا کرن جوہر کی فلم میں ‘ نچ پنجابن’ گانے کی اجازت آپ سے لی گئی؟ اس پر ابرار الحق نے مزید کہا کہ مجھے سے اجازت نہیں لی اور پوری فلم ایک گانے پر رکھ کر بیچی ہے اور یہ زیادتی کی ہے، میں نے اس پر کیس کیا ہوا ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




