jemima wedding

جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان سے طلاق کے 22 سال بعد دوسری شادی کر لی

(روزنامہ جرأت)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے 22 سال بعد دوسری شادی کر لی ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ آئرش-آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی سے نجی تقریب میں شادی کی۔جمائما کی شادی کی تصدیق ان کی بھابھی جمائما جونز کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ہوئی۔ انہوں نے جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کے ساتھ شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جمائما اور کیمرون کی شادی کا جشن منا رہے ہیں۔دونوں تقریباً ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے اور ان کی ملاقات فلموں اور دستاویزی منصوبوں سے متعلق کام کے دوران ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں