(روزنامہ جرأت)پاکستانی ٹک ٹاکر ربیقہ خان نے اپنی پری برتھ ڈے سیلیبریشن کے لیے روایتی اسٹوڈیو یا لگژری مقام کے بجائے پیٹرول پمپ کا انتخاب کر لیا۔ربیقہ خان کے مطابق وہ اپنے سالگرہ والے دن ۲۲ سال کی ہو جائیں گی، جس کی انہوں نے پری برتھ ڈے سیلیبریشن پیٹرول پمپ پر منائی، ساتھ ہی منفرد و خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔
تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ وہ ’برتھ ڈے کاؤنٹ ڈاؤن‘ میں ہیں۔اس موقع پر ان کو سبز لباس میں پیٹرول پمپ پر فوٹو شوٹ کراتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں وہ کبھی فیول پمپ کے قریب تو کبھی ڈسپنسر ہاتھ میں تھامے پوز دیتی نظر آئیں۔گلیمرس میک اپ اور جیولری کے ساتھ ان کا منفرد انداز عام سے مقام کو بھی فیشن شوٹ کا رنگ دیتا دکھائی دیا۔




