(روزنامہ جرأت)پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے شادی سے متعلق خواہش کا اظہار کرتے ہوئے میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ سے دلچسپ اپیل کر دی ہے۔زویا ناصر نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں شادی کرنی ہے تو اس کے لیے یا تو انہیں اداکار عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا ہو گا یا پھر فہد مصطفیٰ کے مقبول گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں جانا پڑے گا۔
اس پر احمد علی بٹ نے مسکراتے ہوئے فہد مصطفیٰ سے مخاطب ہو کر کہا کہ زویا ناصر کو ’جیتو پاکستان‘ میں ضرور مدعو کیا جائے۔احمد علی بٹ کی بات پر زویا ناصر نے بھی فہد مصطفیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اپنے گیم شو میں بلائیں۔اداکارہ نے ہنستے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنے والد، معروف مصنف ناصر ادیب جیسی نہیں ہیں، جو بقول ان کے فہد مصطفیٰ کو پسند نہیں۔زویا ناصر اور احمد علی بٹ کی یہ ہلکی پھلکی گفتگو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے




