(روزنامہ جرأت)پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے منفرد اور بولڈ نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جہاں مداح ان کے اس نئے لک کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ شارٹ بوائے کٹ ہیئر اسٹائل اور ہائی کالر لباس میں نظر آئیں۔ سادگی کے ساتھ انہوں نے پوسٹ کو “11:11 Hi” کا کیپشن دیا اور اپنی بہن صبور علی کو بھی ٹیگ کیا۔سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں میک اپ کے بغیر مرر سیلفیز بھی شیئر کیں جس پر مداحوں نے ان کے نیچرل اور پُراعتماد انداز کو خوب سراہا اور انہیں “مین کریکٹر انرجی” قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا، صبور علی نے لکھا “یہی تو میں چاہتی تھی” جبکہ اداکارہ اشنا شاہ نے کہا “کچھ دلچسپ ہونے والا ہے”۔ امر خان اور سعدیہ غفار سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی سجل کے نئے لک پر حیرت اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔مداحوں کا کہنا ہے کہ سجل علی کا یہ انداز غیر متوقع مگر شاندار ہے، جبکہ کچھ نے اسے ان کی نئی شروعات قرار دیا۔سجل علی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ہر انداز میں خود کو بخوبی پیش کرنا جانتی ہیں اور اپنے اسٹائل سے سوشل میڈیا پر چھا جانا ان کے لیے کوئی نئی بات نہیں۔




