alizafar

علی ظفر شوبز میں سیاسی ماحول سے تنگ، انڈسٹری چھوڑنے کا سوچنے لگے

(روزنامہ جرأت)پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے سیاسی ماحول سے تنگ آ کر وہ کئی بار شوبز چھوڑنے کا ارادہ کر چکے ہیں۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ وہ اپنے کام سے بے حد محبت کرتے ہیں اور انہیں پاکستان سے بہت عزت اور محبت ملی لیکن وہ دل سے ایک فنکار ہیں جو صرف تخلیقی کام کرنا چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش صرف یہ تھی کہ وہ اپنے فن پر توجہ دیں مگر جب اس شعبے میں سیاست شامل ہو جاتی ہے تو یہ انسان کو بدل دیتی ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے کئی بار شوبز کو خیرباد کہنے کا سوچا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں ان کے اہلِ خانہ کی حمایت نے انہیں سنبھالا اور ہر مشکل سے نکلنے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ انہوں نے حال ہی میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف 8 سالہ قانونی تنازع میں کامیابی حاصل کی۔ اس تنازع نے ابتدائی طور پر ان کے کیریئر کو متاثر کیا تاہم وہ اپنے پیشہ ورانہ سفر کو جاری رکھنے میں کامیاب رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں