(روزنامہ جرأت)پاکستانی اداکارہ و نامور میزبان کرن خان نے نکاح کرلیا۔کرن خان کی جانب سے انسٹاگرام پر عمرے کی ادائیگی اور اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی گئیں جس میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر بھی تھے۔میزبان و اداکارہ نے کاروباری شخصیت اور گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ سے نکاح کیا ہے۔اشتیاق بیگ کی اس سے قبل نازیہ حسن سے شادی ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔دوسری جانب کرن کے نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد کئی شوبز ستاروں نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جن میں ندا یاسر، اظفر رحمان، سعدیہ امام اور نادیہ حسین شامل ہیں۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




