(روزنامہ جرأت)پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر سے انتہائی مشابہ لڑکے کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک کم عمر لڑکے کی تصویر ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ شیئر کی۔اعجاز اسلم نے اپنی اسٹوری میں سوال کیا کہ کیا یہ ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ہے؟ مشابہت ناقابلِ یقین ہے۔
تصویر میں موجود لڑکے کے گھنگریالے بال، مسکراہٹ، نین نقوش اور ہانیہ عامر جیسے ڈمپلز اسے اداکارہ سے کافی مشابہ بنارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اعجاز اسلم کی شرارتی پوسٹ کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی، کئی صارفین نے نوجوان لڑکے کو ہانیہ عامر کا خفیہ بھائی کہا تو کئی نے اعجاز اسلم کی پوسٹ پر حیران ہوتے ہوئے ان کی ہاں میں ہاں ملائی۔



