annehathaway

ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھوے کو مداح کی جانب سے قرآن پاک کا تحفہ دینے کی ویڈیو وائرل

(روزنامہ جرأت)ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھوے کو مداح کی جانب سے قرآن پاک دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔لندن میں فلم ‘The Devil Wears Prada 2’ کے پریمیئر کے دوران بڑی تعداد میں مداح اداکارہ سے ملنے پہنچے تھے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو مداحوں سے ملتے جلتے، ان کے ساتھ تصاویر اور آٹوگراف دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔آٹوگراف دینے کے دوران ایک مداح کی جانب سے این ہیتھوے کو قرآن پاک کا تحفہ دیا گیا جسے اداکارہ نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے مداح کا شکریہ ادا کیا۔
مداح نے اداکارہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے این ہیتھوے کو ایک انٹرویو میں انشاءاللہ کہتے سنا تھا جس کے بعد فیصلہ کرلیا تھا کہ اداکارہ سے مل کر قرآن پاک کا تحفہ دے گا۔بعدازاں اداکارہ نے مداح کے ساتھ تصویر بھی لی۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انشاءاللہ کہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انسان کو عمر بڑھنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، یا تو انسان بڑھاپے سے ڈرتا ہے یا کم عمری میں موت سے اور وہ خود ایک لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش رکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں