پاکستان کی خبریں

اس کیٹا گری میں 6372 خبریں موجود ہیں

ہم امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خارجہ پالیسی اور…

پشاور ہائیکورٹ کا ٹک ٹاک سے قابل اعتراض اور توہینِ مذہب کی وڈیوز ہٹانے کاحکم

پشاور: ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک سے قابل اعتراض مواد اور توہینِ مذہب کی وڈیوز ہٹانے کا حکم دے دیا۔ پاکستان میں ٹک ٹاک بندش کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ…

امریکی قرارداد پاکستان کی سیاسی صورتحال کی ادھوری سمجھ کا نتیجہ ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے انتخابات کے حوالے سے منظور کی گئی امریکی قرارداد پر کہا ہے کہ ایوان نمائندگان کی قرارداد پاکستان کی سیاسی صورتحال کی ادھوری سمجھ کا نتیجہ ہے۔ زرائع کے مطابق ایک روز قبل امریکی ایوان…

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے آپریشن عزمِ استحکام کی حمایت کردی

راولپنڈی: پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے آپریشن عزمِ استحکام کی مکمل حمایت کردی۔ ریٹائرڈ فوجی افسران کی تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل (ر) عبدالقیوم و دیگر افسران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ…

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان سے بات تب ہوگی جب میرا وزیراعظم عمران خان باہر آئے گا بات تب ہوگی جب ہمارے قیدی باہر آئیں گے۔ وزیراعظم کی تقریر کے جواب…

چولستان میں غیر قانونی شکار پر کارروائی، 5شکاری چار ذبح شدہ ہرنوں سمیت گرفتار

لاہور: پنجاب وائلڈ لائف نے صحرائے چولستان میں ہرنوں کے غیر قانونی شکار پر بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ شکاریوں کو چار ذبح شدہ ہرنوں سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چولستان ایریا کی خان چیک پوسٹ…

پی ٹی آئی 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کرے گی، انتظامیہ اجازت دینے پر آمادہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی اسلام آباد میں 6 جولائی ترنول کے مقام پر جلسہ کرے گی، ڈی سی اسلام آباد نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو یقین دہانی کرادی۔ زرائع کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی…

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زر منظور کرلیے گئے۔ نئے مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ کی قومی اسمبلی سے شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ ایوان میں مختلف…

نومئی مقدمات : جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قرار دے دیا

اسلام آباد: نو مئی مقدمات کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے شاہ محمود قریشی کو مجرم قرار دے دیا۔ زرائع کے مطابق سانحہ نو مئی، دہشت گردی سمیت سات مقدمات کی تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے…

فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ زرائع کے مطابق توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں دوسرا جواب جمع کروا دیا۔ تحریری جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے…