جھیل کے پانی میں پُراسرار دائرے کی حرکت نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا

ایڈن برگ:(جرات نیوز) سکاٹ لینڈ میں واقع جھیل کے پانی میں چلتے ہوئے پُراسرار دائرے کی ویڈیو نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیومیں سکاٹ لینڈ میں واقع جھیل کے کنارے پر کھڑے شکاری نے پانی میں چلتا ہوا پُراسرار دائرہ دیکھا۔کیلن وینگل نامی ماہی گیر نے بتایا کہ یہ دائرہ پانی میں کافی دور سے آہستہ آہستہ چلتا ہوا آرہا تھا۔ انہوں نے تھوڑی دیر بعد اس پُراسرار دائرے کی ویڈیو براہ راست نشر بھی کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پُراسرار دائرہ کنارے پر لگے پودوں کے پیچھے سے نمودار ہوا جو پانی میں مخصوص راستے پر چلتا دوسری طرف گیا، ایک موقع پر تیز روشنی بھی ہوئی جس کی وجہ سے منظر ایک سیکنڈ کیلئے روشن ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ماہی گیر منوسٹر جھیل میں ایک افسانوی آبی جانور کی تلاش میں اکثر رات کو مچھلیوں کا شکار کرنے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں