مریضوں اور تیمارداروں پر تشدد کرنے پر میو اسپتال کا سیکورٹی سپروائزر گرفتار

لاہور: پولیس نے میو ہسپتال آنے والے مریضوں اور عوام الناس پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی سٹی رضوان طارق نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ اس پر گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ذوہیب میو ہسپتال میں سیکورٹی سپروائزر کے طور پر کام کرتا ہے۔
ملزم ہسپتال میں آنے والے معصوم اور غریب لوگوں پر تشدد کرکے انہیں باہر نکال دیتا۔ ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم ذوہیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
ایس پی سٹی رضوان طارق نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دیں گے، قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں